ہائی بلڈپریشر، دل کی تمام تکالیف اور انجائنا کا موثر علاج ہے۔
بلند فشارخون ایک ایسا مرض ہے جو رفتہ رفتہ انسان کے اندر اس طرح اپنی جڑیں مضبوط کرلیتا ہے کہ خود انسان اس سے لاعلم رہتا ہے۔ بلند فشارخون اگر مسلسل رہے تو یہ مرض شمارکیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ تفکرات، نفسیاتی اثر، موروثیت، ذیابیطص، گردوں کے فعل کی ناقص کارکردگی، وزن میں اضافہ، بےقراری، بےیقینی اورچربیلی غذا کے باعث دل کی نالیوں میں کولیسٹرول کا اضافہ ہے۔
پرہیز
اس مرض میں غذا کا درست انتخاب بےحد اہمیت کا حامل ہے۔ دودھ کا استعماہ زیادہ سے زیادہ اور گوشت ہر قسم کا کبھی کبھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چائے اور کافی کا بہترین نعم البدل چھاچھ کو جانیں اور نمک کو اپنا جانی دشمن گردانتے ہوئے اس سے زیادہ سے زیادہ محتاط رہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.